ویب ڈیسک : وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیکورٹی ڈویژن معید یوسف بھی امریکا کی  مستقل شہریت رکنے والے نکلے ۔

معید یوسف اس وقت وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیکورٹی ڈویژن ہیں مگر ماضی میں وہ 2018الیکشن غیر شفاف قرار دے چکے ہیں اور  انکے

مطابق2018 الیکشن میں جوڑ توڑ کیا گیا اور ملٹری نے 2018 الیکشن کے فیورٹ

عمران خان کا انتخاب کیا۔ وہ یہ بھی کہ چکے ہیں ملٹری کا پاکستان کی نہ صرف سیکورٹی

بلکہ خارجہ پالیسی اور سیاست میں بھی مبالغہ آمیز کردار ہے۔

اسکے علاوہ ممبئی حملوں پر بات کرتے ہوئے وہ یہ بھی کہہ چکے ہیں ممبئی حملوں میں لشکر طیبہ لوث تھی جس کے کارندے پاکستان سے بھارت میں داخل ہوئے۔لشکر طیبہ کے حوالے سے یہ بھی بیان دیا کہ لشکر طیبہ کشمیر میں جنگ لڑ کر بھارت کو نقصان پہنچا رہی ہے۔