وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ ملتان سکھر موٹروے میں ن لیگ نےقومی خزانے کوساٹھ سے ستر ارب روپے کا نقصان پہنچایا، جس کے ثبوت موجود ہیں، ثبوتوں کے ساتھ لوٹے گئے پیسے واپس لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرمواصلات مرادسعید نے میڈیا بریفنگ میں کہا ملتان سکھرموٹروےمنصوبے میں ن لیگ کی کارکردگی باعث تشویش ہے، نوازشریف،احسن اقبال،جاویدصادق نےکمپنی سےمعاہدہ کیا، ن لیگ نے بڑے منصوبےکمیشن کےحصول کیلئےشروع کئے اور حکومت کی بدانتظامی کی وجہ سےمنصوبےکی لاگت بڑھی۔

ن لیگ حکومت نے ملتان سکھر موٹروے میں ن لیگ نےقومی خزانے کو کم از کم ساٹھ سے ستر ارب روپے کا نقصان پہنچایا، بڑے گھپلے کے ثبوت موجود ہیں، گھپلے کے مرکزی کردار احسن اقبال اور جاوید صادق ہیں، ن لیگ نے جاوید صادق کو فرنٹ مین کی حیثیت سے رکھا۔

وزارت مواصلات نے5ماہ میں 4ارب33 کروڑ کی وصولی کی، پاکستان کے پیسے کو بے دردی سے لوٹاگیا، نیب کے پاس جانے والے مقدمات کی تفصیلات جانناچاہتے ہیں۔

خیال رہےسابق دور حکومت میں کرپشن کا ایک اور بڑا اسکینڈل سامنے آیا، جس میں نواز شریف شہباز شریف، اور احسن اقبال کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا تھا ۔