چھ سال بعد پاکستان آمد پر نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں مریم اورنگزیب،ماروی میمن اورانوشہ رحمان بھی شریک تھیں۔

پاکستان میں اپنے چار روزہ قیام کے دوران ملالہ وزیراعظم اورآرمی چیف سمیت کئی اہم شخصیات سے ملاقات کریں گی۔ قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے کے 6 سال بعد پاکستان آمد پر ملالہ کواسٹیٹ گیسٹ کا پروٹوکول دیا گیا ہے۔