وزیرریلوے شیخ رشیداحمد نے کہا مسلم لیگ ن میں دو لیگیں ہیں ، ایک شہباز شریف اوردوسری نواز شریف ، حکومت کو کہا تھا کہ انہیں لندن جانے دیں ، ان سے جان چھڑائیں، امیرقطر کےدورے میں بہت زبردست سرمایہ کاری آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشیداحمد نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہم نے کل پی سی ون داخل کیاہے، بنیادی مسئلہ ایم ایل ون کاہے، تاثردیاجارہاہےحادثات کی بنیادی وجہ ٹرینوں کی تعدادکازیادہ ہوناہے، یہ لوگ کیاسمجھتےہےہم پاگل ہیں، ایک دو ارب کا آئل رکھنے کی کیا منطق ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا تین یا 4 تاریخ کو اپنی فنانشل رپورٹ سامنےلائیں گے، ہم ریلوےمیں سےچوروں کوباہرنکالیں گےیہ میرامشن ہے، 24 اگست کو میرا سال مکمل ہوگا کارکردگی سامنے لاؤں گا، خان صاحب سے کہا ہے ریلوے میں ایک گریڈکی پروموشن دیں۔