ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہےگا تاہم ہزارہ ، راولپنڈی ڈویژن ،اسلام آباد، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ  بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ ڈویژن ، پشاور، گوجرانوالہ ، فیصل آباد، سرگودھا ، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں مزید بارشیں متوقع ہیں جبکہ سوات ، چترال ، مری ، گلیات ، گلگت بلتستان اورکشمیر کے پہاڑوں پر برفباری کاامکان ہے۔

دوسری جانب این ایچ اے نے برفباری کے دوران مکمل صفائی تک لواری ٹنل رات آٹھ  سے صبح چھ بجے تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

ادھر ملکہ کہسار مری اور گرد و نواح میں 48 گھنٹوں سے ہلکی برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ مری میں  اب تک ڈیڑھ  فٹ سے زائد برف پڑھ چکی ہے جبکہ سرد ہواؤں کے باعث درجہ حرارت منفی 5 ڈگری تک پہنچ گیاہے۔ خراب موسم کی وجہ سے ایبٹ آباد اور مری کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہوچکا ہے