الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے پارٹی عہدہ رکھنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ مؤخر کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے مریم نواز کے پارٹی عہدہ رکھنےسے متعلق کیس میں وکلا کو مزید معاونت کی ہدایت کی ہے۔ 

فائل فوٹو: نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز

چیف الیکشن کمیشن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سپریم کور کے فیصلے اور آرٹیکل 62 اور 63 کے اطلاق پر مزید معاونت درکار ہے۔ الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 3 ستمبر تک موخر کر دی ہے۔

واضح رہے کہ مریم نواز کے پارٹی عہدہ رکھنے کے خلاف درخواست پی ٹی آئی کی رہنما ملیکہ بخاری نےدائر کی تھی۔ درخواست میں انکا موقف تھا کہ مریم نواز چونکہ سزا یافتہ ہو چکی ہیں اس لئے بطور پارٹی نائب صدر تقرری آئین و قانون سے متصادم ہے، وہ کوئی بھی عوامی یا سیاسی عہدہ رکھنے کے اہل نہیں ہیں