محمکہ موسمیات کی کئی شہروں میں تیزہواؤں کےساتھ بارش کی پیشن گوئی

راولپنڈی،مالاکنڈ،فاٹا اور کشمیرسمیت مختلف مقامات پرآج تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ ملک کےجنوبی اوروسطی علاقوں موسم گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی اور وسطی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے۔ مالاکنڈ،ہزارہ،پشاور، راولپنڈی ڈویژن ،فاٹا اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کیساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔

اتوار سے منگل کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب،کشمیر، گلگت بلتستان میں آندھی اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔