سیکیورٹی فورسز نے ڈی آئی جی کمپلیکس لورالائی کو کلیئر کرالیا، آپریشن کےدوران تمام دہشت گرد مارے گئے.

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لورالائی حملے کے تمام دہشت گردوں کو جوابی کارروائی میں‌ ہلاک کر دیا گیا.

آئی ایس پی آر کے مطابق حملے کے وقت 800 کے قریب امیدوار پولیس میں بھرتی کے لئے موجود تھے، سیکیورٹی فورسز نے تمام امیدواروں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا.

تین خود کش بمبار نے سہ پہر ڈی آئی جی کے دفترمیں داخلےکی کوشش کی تھی، پولیس اہل کاروں نے بروقت کارروائی کر کے دہشت گردوں کو روکا.

پولیس نے ایک خودکش بمبارکو ڈی آئی جی کمپلیکس کےداخلی مقام پرمارگرایا، دو خود کش بمباروں نے کمروں میں گھس کراندھا دھند فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلے کے بعد دونوں دہشت گرد بھی مارے گئے.