لاہور : رائیونڈ میں پولیس چیک پوسٹ کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 9 پولیس اہلکاروں سمیت 20 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ میں تبلیغی اجتماع گاہ کے قریب واقع پولیس کی چیک پوسٹ پر ہونے والے زور دار دھماکے میں چار افراد جاں بحق جبکہ نو پولیس اہلکاروں سمیت بیس افراد زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں تین پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

دھماکے کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا ان میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، زخمیوں میں اےایس پی رائیونڈ اور ایس ایچ او سندر بھی شامل ہیں، جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے