لاہوریوں کے لیے خوشی کی بڑی خبر

گورنر چوہدری محمد سرور نے گورنرہاوس لاہور عام عوام کے لئے روزانہ کی بنیاد پر کھولنے کا فیصلہ کر لیا

گورنر چوہدری محمد سرور نے وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر گورنر ہاوس مری اور لاہور کو عام عوام کے لئے کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

لاہور گورنر ہاوس کو صرف اتوار کے روز کھولا جاتا تھا

چند روز تک گورنر ہاوس لاہور کو روزانہ عام عوام کے لئے کھولا دیا جائے گا

گورنر ہاوس کی عمارت اور فرنٹ لان، جھیل ، بارہ دری ، ٹینس کورٹ ، پہاڑی ، منی چڑیا گھر اور باغات کو کھولا جائے گا

گورنر ہاوس کے سی سی ٹی وی کیمروں کو اپ گریڈ کیا جائے گا

عوام کی سہولیات کے لئے کینٹینز بھی بنائی جائیں گئیں

عوام کے لئے کھولے جانے والے حصوں کی تمام مینٹینس پر آنے والے اخراجات گورنر ہاوس برداشت کرئے گا۔