کراچی کی سیاست ایک اور تبدیلی کی لہر، ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے، جس میں ایم کیو ایم اور پی ایس پی کا نام ختم کرکے نئے نام سے پارٹی بنانے کا اعلان متوقع ہے

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے آج شام چھ بجے اہم ترین پریس کانفرنس طلب کرلی ہے ، جس میں فاروق ستار کی جانب سے انتہائی اہم اعلانات متوقع ہیں

دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے پریس کانفرنس سے پہلے بہادر آباد میں اہم اجلاس بلالیا ، اجلاس شام 4بجے ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکزمیں ہوگا، فاروق ستار نے پارٹی رہنماؤں اور اراکین اسمبلی کو طلب کر لیا ہے