الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایم کیو ایم پاکستان کی کنونیرشپ سے متعلق فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ فاروق ستار متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کےکنوینر نہیں رہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایم کیو ایم پاکستان کی کنونیرشپ کے کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے فاروق ستار کو ایم کیو ایم پاکستان کی کنوینرشپ سے ہٹا دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فاروق ستار کے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کنوینرشپ سے متعلق سماعت کا اختیار رکھتا ہے جبکہ فاروق ستار کی جانب سے کرائے جانے والے انٹرا پارٹی انتخابات کو بھی کالعدم قرار دے دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خالد مقبول صدیقی اور کنورنوید جمیل کی درخواستیں منظورکرلیں۔

فاروق ستار کو ہٹانے کے لیے ایم کیو ایم بہادرآباد کے رہنما کنورنوید جمیل اور خالدمقبول صدیقی نے درخواستیں دائر کی تھیں۔