وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ علیم خان کےاستعفےسےسیاسی جماعت کےکلچرکاپتہ چلتاہے، کیس کا فیصلہ میرٹ پر ہو گا ، وفاقی حکومت اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔

تفصیلات کے مطابق علیم خان کی گرفتاری پر وزیراطلاعات فواد چوہدری نے رد عمل دیتے ہوئے کہا جیسے ہی علیم خان کو گرفتاری کا پتہ چلا وہ مستعفی ہو گئے، علیم خان کےاستعفےسےسیاسی جماعت کےکلچرکاپتہ چلتاہے۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ کیس کا فیصلہ میرٹ پر ہو گا ، کہا جاتا تھا نیب حکومتی افراد کو کیوں نہیں پکڑتی ، علیم خان کی گرفتاری کےبعد اپوزیشن کوئی اوربہانہ تلاش کرے گی۔

وزیراطلاعات نے کہا حکومت احتساب کے معاملے پر مکمل تعاون کر رہی ہے، علیم خان کی گرفتاری پر اجلاس بلایا ہے، صورتحال پر غور کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اداروں کے ساتھ کھڑی ہے، اداروں کا مضبوط ہونا پاکستان کے مضبوط ہونے کی نشانی ہے۔