علیم خان کی گرفتاری کے بعد مزید بڑی مچھلیاں جال میں پھنسیں گی، پی پی رہنماء خورشید شاہ نے بڑا دعویٰ کردیا، کہا کہ عمران خان نے حالیہ دورہ لاہور میں علیم خان سے ہاتھ تک نہیں ملایا، دوسرے بڑوں پر ہاتھ ڈالنے کیلئے علیم خان کی گرفتاری ہوئی۔

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ علیم خان کی گرفتاری پی ٹی آئی کیلئے کوئی جھٹکا نہیں، عمران خان نے دورہ لاہور میں علیم خان سے ہاتھ تک نہیں ملایا، دیگر بڑوں پر ہاتھ ڈالنے کیلئے علیم خان کی گرفتاری ہوئی۔

وہ کہتے ہیں کہ ساہیوال واقعہ کے بعد پی ٹی آئی کے کچھ لوگوں نے سیاست کی تھی، کسی سے ڈیل ہورہی ہے نہ ہی کسی کو ڈھیل دی جارہی ہے، کسی کو ریلیف نہیں مل رہا، پروڈکشن آرڈر شہباز شریف کا حق ہے، پارلیمانی روایات کے مطابق شہباز شریف اجلاس میں شرکت کرتے ہیں۔

پی پی رہنماء نے مزید کہا کہ شاہد خاقان عباسی کو نیب نے طلب کیا ہے، انہیں کچھ نہیں ہوگا، یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روکنا بڑی زیادتی ہے، یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روکنا بڑی زیادتی ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور شیخ رشید میں بہت فرق ہے، سندھ میں پی ٹی آئی کے 2 تین ایم این ایز اور وزیر مشکلات پیدا کررہے ہیں