حکومت پنجاب نے الیکشن میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق 29 جون سے 28 جولائی تک اسلحے کی نمائش، آتشبازی، فائر کریکر اور پٹاخے چلانے پر پابندی ہوگی۔

عام انتخابات سے پہلے پنجاب میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی، دفعہ 144 انتخابات میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظرلگائی گئی، اور 29 جون سے 28 جولائی 2018 تک نافذ رہے گی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق اس دوران اسلحے کی نمائش ،آتش بازی ، فائرکریکراور پٹاخے چلانے اور پولنگ اسٹیشنز کی حدود میں 5 سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی ہوگی۔

دفعہ 144 کے مطابق وال چاکنگ ،لاؤڈاسپیکر کے غلط استعمال،اشتعال انگیز تقاریر منع ہے جبکہ بغیر اجازت ریلیاں نکالنے اور الیکشن آفس کے باہر جشن منانے پر بھی پابندی ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی کسی بھی شق کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔