الیکشن کمیشن آف پاکستان میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار محمد رضا کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے عائشہ گلالئی کی نا اہلی کے لیے دائر عمران خان کی درخواست کی سماعت کی

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف اور عائشہ گلالئی کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد رواں ماہ 17 اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنایا گیا

الیکشن کمیشن کے 5 میں سے3 ممبران نے درخواست خارج کرنے کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے ریفرنس کو مسترد کردیا

 

الیکشن کمیشن میں سرخروہونےپراللہ کاشکراداکرتی ہوں ، پہلے دن کہا تھا الیکشن کمیشن کاجوبھی فیصلہ ہوگاتسلیم کروں گی — عائشہ گلالئی