وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کی ہے کہ عائشہ گلالئی کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے ایوان میں تجویز پیش کی کہ ہاؤس کا معاملہ ہاؤس میں حل ہونا چاہیے، گزارش ہے کہ ایوان کے تقدس کا مسئلہ ہے اس لئے ایک خصوصی کمیٹی بنا دیں جو ان کیمرا ہو۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی کے سیکیورٹی سے متعلق خط علم میں آیا جس کے بعد آئی جی اسلام آباد کو 24 گھنٹے سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔