ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں گرفتار سابق چیئرمین ایس ای سی پی نے مقدمہ خارج کرنے کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے 

________________________________________________________________________________

چودھری شوگر ملز ریکارڈ ٹمپرنگ کیس کے ملزم اور سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی نے اسپیشل جج سینٹرل کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی ہے

ظفر حجازی کی جانب نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا  کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق اور قوانین کو نظر انداز کرتے ہوئے مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد کی ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ مقدمہ بےبنیاد ہے ،لہذا اسے ختم کیا جائے، ظفر حجازی نے درخواست میں وفاق اور اسپیشل جج سینٹرل کو فریق بنایا ہے جنہوں نے سابق چیئرمین ایس ای سی پی کی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

________________________________________________________________________________

Reporters Diary