انتخابات قریب آتے ہی ن لیگ کو بڑاسیاسی جھٹکا لگا ہے۔نواز شریف کے دیرینہ ساتھی اورسینئررہنماظفرعلی شاہ آج تحریک انصاف میں باضابطہ شامل ہوں گے۔

تحریک انصاف سے وابستہ زلفی بخاری کے سسر اور سابق سینیٹر ظفرعلی شاہ آج بروز جمعرات اپنی رہائش گاہ پرمنعقدہ تقریب میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ظفر علی شاہ کے گھر جائیں گے جہاں وہ تقریب میں شریک ہوں گے۔

عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کہتے ہیں کہ ظفرعلی شاہ کی شمولیت کےبعد حلقےمیں پارٹی پوزیشن مضبوط ہوگی۔ پارٹی کی انتخابی مہم میں مزید تیزی آئے گی۔ زلفی  نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے سسرحلقےکی سیاست میں تبدیلی لائیں گے