سپریم کورٹ نے وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری کے بعد وزیربرائے نجکاری دانیال عزیزکو بھی توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا ہے جبکہ طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے لئے بینچ تشکیل دے دیا گیا۔

چیف جسٹس نے دانیال عزیز کی تقاریر کا نوٹس لیتے ہوئے ان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا ہےاورانھیں 7فروری کو طلب کرلیاہے۔

طلال چوہدری توہین عدالت کے معاملے پر چیف جسٹس آف پاکستان نے کیس کی سماعت کے لئے بینچ تشکیل دے دیا ہے۔

جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 6فروری کوکیس کی سماعت کرے گا۔جسٹس مقبول باقر اور جسٹس فیصل عرب بھی بینچ کاحصہ ہیں۔

چیف جسٹس نے گزشتہ روز طلال چوہدری کی تقاریر کانوٹس لیاتھا۔