صدر مملک عارف علوی آج کل مقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی جارحیت کے معاملے پر سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک ہیں اور اس حوالے سے ٹویٹر پر متعدد ٹویٹس بھی کرتے نظر آ رہے ہیں۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی

صدر مملکت کے ٹویٹر پر کشمیر میں جاری بھارتی ظلم کے خلاف بیان پر ٹویٹر انتظامیہ کو درخواست کی گئی تھی کہ انکا اکاونٹ بلاک کر دیا جائے جسے مسترد کر دیا گیا ہے۔

ٹویٹر کی جانب سے صدر عارف علوی کے نام پیغام میں کہا گیا ہے کہ درخواست کے بعد معاملے پر تحقیقات کی گئی ہیں لیکن کوئی خلاف ورزی سامنے نہیں آئی ہے لہٰذا درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔