کراچی کے مختلف علاقوں میں دھوپ نکل آئی ہے ،موسم خوشگوار ہے۔تاہم  آئندہ چند روز میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں مزید بارش کا کوئی امکان نہیں ہے ۔ کراچی میں منگل کو کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آئندہ 2 دنوں میں درجہ حرارت مزید گرسکتا ہے اور درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے ۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا ہے کہ مختلف علاقوں میں مطلع ابرآلود رہے گا اور بادل چھائے رہیں گے