محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں آج ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج رات ہلکی بارش ہوگی، جو جمعرات کی صبح تک جاری رہے گی۔

ڈائریکٹر میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ آج رات ہونے والی بارش جمعرات کی صبح تک جاری رہے گی، اور کم ازکم درجہ حرارت 9سے10 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا نیا سسٹم آج سے پاکستان میں داخل ہوگا، کراچی میں آئندہ 24 گھنٹے میں ہلکی بارش کا امکان ہے، جس سے سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔