سابق رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے پہلے بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کر دی ہے۔

شرمیلا فاروقی کی جانب سے تصاویر شیئرنگ کی سائٹ انسٹاگرام اپنے اکاؤنٹ سے شیئر کی ہے۔ جاری کردہ تصویر میں پی پی رہنما شرمیلا فاروقی اور ان کے شوہر ہشام ریاض شیخ کو بیٹے “حسین” کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے

واضح رہے کہ شرمیلا نے کراچی کے نجی اسپتال میں 25 مئی کو بیٹے کو جنم دیا۔

والدین بننے کی خوشخبری شرمیلا کے شوہر حشام ریاض شیخ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر دی۔ نومولود کا نام حسین رکھا گیا ہے۔ شرمیلا اور حشام کی شادی 5 مارچ 2015ء کو ہوئی تھی۔