عدالت عظمیٰ نے شاہ زیب قتل کیس میں شاہ رخ جتوئی کی رہائی کے خلاف سول سوسائٹی کی اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی، جبکہ ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم بھی دیا

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس نے شاہ رخ جتوئی اور دیگر ملزمان کا نام فوری طور پر ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم بھی دے دیا۔

چیف جسٹس  نے شاہ رخ جتوئی کا نام فوری طور پر ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تمام ایئرپورٹس کو ہدایت کریں کہ ملزمان بیرون ملک نہ جاسکیں۔

عدالت عظمیٰ نے ملزمان کے پانچ پانچ لاکھ روپے کے عوض قابل ضمانت وارنٹ جاری بھی کردیے، جبکہ ملزمان کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیا۔