سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے این اے57 سے نااہل قرار دینے کا فیصلہ چیلنج کردیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ ٹریبونل کے پاس کسی کو تاحیات نااہل قراردینے کا اختیار نہیں۔

 سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ٹریبونل کی جانب سے این اے57 مری سے کاغذات نامزدگی مسترد کرکے نااہلی کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

شاہد خاقان عباسی کے جانب سے وکیل خواجہ طارق رحیم نے درخواست دائر کی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایپلٹ ٹریبونل نے اختیار سے تجاوز کیا، ٹریبونل کے پاس آر او کے فیصلے کو منظور یا مسترد کرنے کا اختیار ہے، ٹریبونل کے پاس کسی کو تاحیات نااہل قرار دینے کا اختیار نہیں۔

دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ ٹریبونل کے تاحیات نااہل قراردینے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

http://reportersdiary.com/2018/06/این-اے-57-سابق-وزیراعظم-شاہدخاقان-عباسی/