نواز شریف کے خلاف فیصلہ اقامے پر آیا،
وضاحت کا موقع ہی نہیں دیا گیا ،مریم نواز
نواز شریف کے خلاف فیصلے پر قانون کے ماہرین بھی حیران ہیں ۔جوفیصلےآئےان کی روشنی میں انصاف کی توقع نہیں تھی،
سپریم کورٹ کا فیصلہ انصاف کے تقاضوں پر پورا نہیں اترتا ‬۔نواز شریف نے خود کو احتساب کیلیے پیش کرنےکاوعدہ پوراکیا۔اچھی نیت سےخود کو اور تین نسلوں کو احتساب کیلیے پیش کیا۔ مریم نواز نے نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کہاہم نےسمجھاجس انصاف کےعدل کیلیےجدوجہد کی اس سسٹم میں بہتری آئی ہوگی ہمارا ماننا تو دور کی بات دنیااس فیصلے کو نہیں مان رہی ۔ججز نے خود کہہ دیا کہ کرپشن نہیں ہوئی ۔نوازشریف کیخلاف ایک پیسے کی منی لانڈرنگ ثابت نہیں کر سکے۔والدہ کی طبیعت بہتر ہے اب روبصحت ہیں ۔انہوں نے کہاایک اقامےپرکروڑوں ووٹ لینےوالےکونااہل کیاگیا ،فیصلہ کرنےوالے خود کنفیوز ہیں ۔نواز شریف صادق بھی ہیں اور امین بھی نواز شریف کے خلاف کک بیک ،منی لانڈرنگ کا ثبوت نہیں ملے‬۔ ڈیڑھ سال کے دوران ہمارابد ترین میڈیا اورعدالتی ٹرائل ہوا۔ڈیڑھ سال ہم چپ رہےاب بول رہےہیں توسننےکاحوصلہ ہوناچاہیے۔غلط چیز کے خلاف آواز اٹھانا ہمارا حق ہے ۔ڈیڑھ سال چپ رہے تعاون کا فائدہ نہیں ہوا۔ہم کہانیاں نہیں سنارہےحقائق کی بات کررہےہیں ، مریم نواز