پی آئی اے میں پائلٹس کے علاوہ تمام بھرتیوں پر پابندی لگادی گئی۔

سپریم کورٹ میں پی آئی اے طیاروں پرمارخور کی تصویرلگانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نےریمارکس دئیے کہ اس کیس کےفیصلے تک پی آئی اے میں پائلٹس کےعلاوہ کوئی اور بھرتی نہیں کی جائے گی اورنہ کسی کو نکالا جائے گا۔

سپریم کورٹ نےآڈیٹرجنرل کوپی آئی اے کے اسپیشل آڈٹ کا حکم بھی دیا۔ چیف جسٹس نےکہاکہ مارخور کی تصویر لگانے کے بجائے باتھ رومز کو بہتر کریں۔چیف جسٹس نےریمارکس دئیےکہ پسندناپسند کے باعث ادارے کونقصان پہنچا،لوگوں نے ہاؤسنگ سوسائٹیاں،فارم ہاؤس بنا رکھےہیں۔

چیف جسٹس نےواضح کیاکہ پی آئی اے کی انتظامیہ مضبوط ہاتھوں میں ہونی چاہیے۔ عدالت نےسابق مشیرہوابازی شجاعت عظیم کوعارضی طور پر بیرون ملک جانے کی اجازت دےدی