پشاور: سٹی پیٹرولنگ فورس نے ورسک روڈ اور عوامی تفریحی مقام چڑیا گھر کے سامنے کارروائی کے دوران دو مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا، دونوں ملزمان کے قبضہ سے بلا لائسنس اسلحہ برآمد کرلیا گیا جن کے خلاف مقدمات درج کر حوالات منتقل کر دیا گیا

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سٹی پٹرولنگ فورس کے موبائل معمول کے گشت پر تھے کہ بمقام ورسک روڈ اور چڑیا گھر کے سامنے روڈ پر 2 مشتبہ افراد کو مشکوک جانتے ہوئے روک کر تلاشی لینے پر ان کے قبضہ سے بلا لائسنس اسلحہ 2 عدد پستول برآمد کر لئے گئے دونوں ملزمان اسامہ اور بلال کو مزید کارروائی کے لئے تھانہ مچنی گیٹ اور تھانہ تہکال منتقل کر دیا گیا جہاں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے