حکومت سندھ نے صوبے میں چائنیز نمک اجینو موتو کی درآمد، تیاری اور تقسیم پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اجینو موتو نمک انسانی صحت کے لیے مضر ہے

نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق دفعہ 144 کے تحت پورے سندھ میں ہوگا۔

سائنٹیفک پینل کا کہنا تھا اجینو موتو یا چائنہ نمک میں مونو سوڈیم گلومیٹ پایا جاتا ہے، جو سر درد، دل کی دھڑکن کے مسائل، دماغی و اعصابی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔ بلڈ پریشر اور ہائپر ٹینشن کا سبب بننے والا چائنہ سنمک حاملہ خواتین کے لیے بھی سخت نقصان دہ ہے۔