گوادر : سعودی وزیر پٹرولیم وتوانائی خالد بن عبد العزيز الفالح آئل ریفائنری کی جگہ دیکھنےگوادر پہنچ گئے ، سعودی وزیراور وفدگوادر پورٹ کا دورہ کرے گا، وزیر پٹرولیم غلام سرور خان غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ عنقریب گوادرمیں اسٹیٹ آف آرٹ ریفائنری بنائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی سعودی وزیر پٹرولیم وتوانائی اپنے وفد کے ہمراہ گوادر پہنچ گئے، وفاقی وزرا غلام سرور اور علی زیدی نے مہمانوں کا استقبال کیا جبکہ اسکول کےبچوں نے سعودی مہمانوں کو گلدستہ پیش کیا۔