ویب ڈیسک: اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سرکاری ملازمین کو میڈیا پر کسی قسم کا بیان دینے پر پابندی لگا دی ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق سرکاری ملازمین سوشل میڈیا، پرنٹ یا الیکٹرانک میڈیا پر کسی قسم کا بیان نہیں دے سکیں گے۔  نوٹیفیکشن میں میڈیا  پر  اظہارِ خیال سول سرونٹس رولز کنڈکٹ 1964کی خلاف ورزی قرار دے دیا گیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا کہنا ہے کہ  سرکاری افسروں کے میڈیا پر بیانات سے قومی مفاد کو نقصان پہنچتا ہے اور ایسا کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔