اسلام آباد: وزارت داخلہ کا یوم دفاع کیلئے عام تعطیل دینے کی بجائے دفاتر میں جلدی چھٹی دینے کا فیصلہ، ملک بھر کے تمام دفاتر دن تین
بجےسے بند رہیں گے، دفاتر جلدی بند کرنے کا مقصد یوم دفاع کی تقریبات میں شرکت ہے، نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق ملک بھر کے تمام دفاتر دن تین بجےسے بند رہیں گے۔ اس فیصلے کا مقصد سرکاری ملازمین کی یوم دفاع کی تقریبات میں شرکت یقینی بنانا ہے۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بھی دفاتر جلد بند ہوں گے۔ شہدا کے گھروں کو جانے کے لیے بھی ملازمین کو جلد چھٹی دی جائے گی