وزیرِ مملکت شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ مسلمان آج ڈراہوا،سہما ہوا ہےکچھ کر نہیں پارہا، جاگ جاؤ مسلمانو جاگ جاؤ اور دنیاکوبتادو کہ ہم ایک مضبوط قوم ہیں ، پوری قوم دیکھےگی ساہیوال واقعے کے ذمہ داروں کوکیسےعبرت کانشان بنایاجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت برائےداخلہ شہریارآفریدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج ہم نے دنیا کو مثبت جواب دینا ہے، مسلمان آج ڈراہوا،سہما ہوا ہےکچھ کر نہیں پارہا ، آج چین اور پاکستان کے بہترین تعلقات ہیں ، غیرملکی وفود دیکھیں یہ وہ قابل لوگ ہیں جو خدمت کررہے ہیں۔

شہریارآفریدی کا کہنا تھا کہ اٹھیں اورجاگیں دنیاکوبتادیں ہم ایک مضبوط قوم ہیں، آج مسلمان گھروں میں چھپ کربیٹھاہواہے، ہم نے عہد کرنا ہے کہ ہم کسی سے نفرت نہیں کریں گے، جاگ جاؤ مسلمانوجاگ جاؤ، ففتھ جنریشن وارجاری ہے ہم کنفیوزہوچکے ہیں، دشمن عناصر ہمیں جنگ میں مصروف رکھنا چاہتے ہیں۔

وزیرمملکت برائےداخلہ نے کہا جس ملک میں ڈھائی کروڑ بچے اسکول نہ جائیں وہ کیسےترقی کرے گا، آج ہم تنگ نظرہوتےجارہےہیں ، باشعورہوں گے تو کوئی یہ نہیں پوچھےگا بچوں پر فائرنگ کیوں کی گئی، ملک اپنے ابتدائی 2 دہائیوں میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا تھا، پاکستان کے لوگ دنیا کے ہر شعبے میں مقابلہ کرسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کل قومی اسمبلی میں سانحہ ساہیوال سےمتعلق بحث ہوئی، جےآئی ٹی رپورٹ کےبعدملزمان کونشان عبرت بنایاجائیگا، پوری قوم دیکھےگی ذمہ داروں کوکیسےعبرت کانشان بنایاجائے گا، آئین ہر شخص کو فیصلے کرنے کا اختیار نہیں دیتا، انکوائری ہونے دیں۔

شہریارآفریدی نے کہا وزیراعظم عمران خان قطرے کے دورے میں مصروف ہیں، کیسے نہتے انسانوں کو قتل کیاگیا، مجرموں کو سزا ضرور ملےگی، جج یا وکیل نہیں، جے آئی ٹی رپورٹ کا تھوڑا انتظار کرلیں، جےآئی ٹی کی رپورٹ جیسے ہی آئے گی ذمہ داروں کو سزادی جائے گی، قوم اطمینان اور بھروسہ رکھے ذمہ داروں کو نشان عبرت بنائیں گے۔