وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ سانحہ ساہیوال کے متاثرین کے وکیل شہباز بخاری کو ہراساں کرنے والوں پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سانحہ ساہیوال کے متاثرہ خاندان کے وکیل شہبازبخاری کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی پنجاب سے جان کو خطرہ ہے، جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

فیصل واؤڈا نے ساہیوال واقعے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو غیر سیاسی کرنے میں وقت لگے گا، آئی جی پنجاب وزیراعلیٰ کے ماتحت ہیں معاملے پر وہی ایکشن لیں گے۔