ضلع باجوڑ میں سال 2019 کے پہلے پولیو کیس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ باجوڑ میں گزشتہ تین ماہ میں چھ پولیو کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے انسداد پولیو بابر بن عطا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پولیو کیس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا (کے پی) کے قبائلی ضلع باجوڑ میں گیارہ ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے