عدالت نے ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں سابق چیرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی پر فرد جرم عائد کردی

سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے سابق چیرمین ظفر حجازی پر چوہدری شوگر ملز کے ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کا الزام ہے جس پر سپریم کورٹ کے حکم پر ایف آئی اے نے ظفر حجازی کے خلاف مقدمہ درج کیا جب کہ انہیں 21 جولائی کو اسلام آباد ہائیکوڑٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

اسلام آباد میں اسپیشل جج ارم نیازی کی عدالت میں ظفر حجازی کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں ان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

ظفر حجازی نے فرد جرم عائد کرنے پر صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔