: مسلم لیگ ن کے سابق سینیٹر نہال ہاشمی دل کی تکلیف ہونے پر انہیں اڈیالہ جیل اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سپریم کورٹ سے توہین عدالت کے الزام میں گرفتار نہال ہاشمی کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔ نہال ہاشمی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا گیا جس کے بعد انہیں جیل کے اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ نہال ہاشمی کو دل کی تکلیف ہے

پریم کورٹ نے دھمکی آمیز تقریر اور توہین عدالت کیس میں نہال ہاشمی کو 1 ماہ قید اور پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ عدالت نے نہال ہاشمی کو کسی بھی عوامی عہدے کے لیے 5 سال کے لیے نا اہل بھی قرار دیا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پولیس نے سینیٹر نہال ہاشمی کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔