Ummer Faizan (24-07-2020)

راولپنڈٰی: تھانہ چونترہ کے علاقے میں فائرنگ سے 5 خواتین اور 4 بچے ہلاک ہو گئے۔

ابتدائ تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اظہر، نذر اور امتیاز گروپ اور رب نواز گروپ کے مابین پیش آیا اور اسکی وجہ چند دن قبل میال گاؤں میں خاتون کا قتل اور دیرینہ دشمنی کا ہے۔

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ مقتولین کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ پولیس کی فرانزک ٹیم شواہد اکٹھے کرنے کے لئے موقعہ پر پہنچ چکی تھی۔

ترجمان پولیس راولپنڈی کا کہنا تھا کہ واقع میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے سزا دلوائی جائے گی۔