ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ دورہ انگلینڈ کے لیے ہماری تیاریاں مکمل ہیں اور مجھے اپنے کھلاڑیوں پر بہت اعتماد ہے سب بہت باصلاحیت ہیں،  ورلڈکپ میں بہت اچھی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی تاہم پاکستان کا اسکواڈ بھی متوازن ہے۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ پہلےہمارا فوکس سیمی فائنل تک رسائی ہے، ہمیں بہت اچھا کھیلنا ہوگا، ورلڈکپ میں کسی ایک کھلاڑی پر انحصار نہیں، 15 کھلاڑیوں کا اسکواڈ ہے۔

مکی آرتھر نے کہا کہ ورلڈکپ میں بولرز کے لیے کنڈیشنز اچھی ہوئی تو اچھی کارکردگی دیں گے، شاداب خان کا ٹیم میں آل راؤنڈر کا کردار ہے، یاسر شاہ نے تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کی ہوئی ہیں ۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ دورہ انگلینڈ میں اپنی صلاحیتوں سے زیادہ پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے، سارےکھلاڑی پوری طرح تیار ہیں اور انہوں نے بہت محنت کی ہے، ہماری ٹیم بہت زبردست ہے۔

کپتان نے کہا کہ اسکواڈ میں گیارہ کھلاڑی وہ ہیں جو چیمپینز ٹرافی کھیلے ہوئے ہیں اور تین کھلاڑی انگلینڈ کی کنڈیشنز سے ناواقف ہیں، ہمارے ذہن میں ہے کہ ورلڈ کپ میں ہمارا کیا اسکواڈ ہوگا۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کا شمار ان تین چار ٹیموں میں ہوتا ہے جس نے آئی سی سی کے تمام ایونٹ جیتے ہوئے ہیں اور ٹیم پاکستان ورلڈ کپ جیتنے کی اہلیت و صلاحیت رکھتی ہے،

سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستان ٹیم پہلے بھی ورلڈ کپ جیت چکی ہے اب بھی جیت سکتی ہے