خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی قوانین میں ترمیم سے متعلق کیس کی سماعت الیکشن کمیشن میں تین رکنی بینچ نے کی، ترمیم کے نوٹیفکیشن سے متعلق صوبائی حکومت نے ایک مرتبہ پھر مہلت مانگ لی۔

چیف الیکشن کمیشن نے ریمارکس دیے آپ جتی تاخیر کریں گے ہم پر اتنا بوجھ بڑھے گا۔  یہ یکطرفہ کیس تھا، دفتر میں بیٹھ کر بھی فیصلہ دے سکتے تھے۔ کے پی کے حکومت کو جتنا سنا اس سے زیادہ وقت دیا ہے۔ آپ لوگ جتنی تاخیر کریں گے، کمیشن پر اتنا بوجھ بڑھے گا۔

فائل فوٹو: خیبرپختونخواہ اسمبلی

ممبر الیکشن کمیشن ارشاد قیصر نے پوچھا کہ نوٹیفکیشن کب جاری کریں گے۔ ادھورا نوٹیفکیشن جاری کریں گےتو اس سے مسائل مزید بڑھیں گے۔

خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی اداروں کی مدت بدھ کو مکمل ہو رہی ہے جبکہ بدھ سے ہی خیبرپختونخواہ کی بلدیاتی حلقہ بندیاں شروع ہو جائیں گی۔ ایڈوکیٹ جنرل کے پی کے نے مزید وقت طلب کیا تو انہیں 12 ستمبر تک کا وقت دے دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 12 ستمبر تک ملتوی کر دی