سابق نااہل وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا ہے کہ ہماری کمزوریوں سےخلائی مخلوق فائدہ اٹھاتی ہے، تمام سیاسی جماعتوں نےمل کرپاکستان چلانا ہے ، نظام سے خلائی مخلوق کو باہر نکالیں۔

 سابق نااہل وزیراعظم نواز شریف کے داماد اور مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں وقت نہیں دیا جاتا کہ نظام کو ٹھیک کریں، میری تقریر سے دل آزاری ہوئی ہے تو معذرت ہے۔

کیپٹن(ر)صفدر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر نے بڑی جرات کے ساتھ بات کی، بے نظیربھٹو جمہوریت کی راہ پر تھیں، پیپلزپارٹی کو بھی نہیں پتہ بی بی کے قاتل کون ہیں۔

نواز شریف کے داماد نے کہا کہ میثاق جمہوریت کا مقصد تھا بیٹھ کرجمہوریت کی بات کریں، ایوان کو طاقت دینے کیلئے قانون لانا پڑے گا، اب ووٹ کوعزت دو کا انتخاب ہے۔

خلائی مخلوق کا ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہماری کمزوریوں سےخلائی مخلوق فائدہ اٹھاتی ہے، تمام سیاسی جماعتوں نےمل کرپاکستان چلانا ہے، پرویز مشرف کوعدالتوں کاسامنا کرنا چاہیے، نظام سے خلائی مخلوق کو باہر نکالیں۔