اسلام آباد میں الیکشن کمیشن آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی ایک کٹھ پتلی وزیراعظم ہیں۔ ن لیگ کی حکومت نے نظام میں بے شمار خامیاں پیدا کرکے اسے تباہی کی راہ پر جھونک دیا، معیشت تباہ ہوگئی ہے اور اس سال پاکستان نے جو قرض واپس کرنے ہیں اس کے آدھے پیسے بھی نہیں۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کو شرم نہیں آتی، انہیں فوری استعفیٰ دینا چاہیے تھا، ہمیں یقین ہے جیل اسحاق ڈار کا مقدر بن چکی ہے۔

  1.