حیدر آباد: پی پی پی سینیٹر رضا ربانی نے سانحہ ساہیوال کی تحقیقات اور جے آئی ٹی سے متعلق کہا ہے کہ جہاں ریاست ملوث ہو وہاں کچھ نتیجہ نہیں نکلتا۔

حیدرآباد میں پی پی پی سینیٹر رضا ربانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساہیوال معاملہ پر جوڈیشل کمیشن کے علاوہ کچھ بھی قابل قبول نہیں، واقعے میں شہید ہونے والوں کو جوڈیشل کمیشن واپس تو نہیں لا سکتا، لیکن اس سے آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکتی ہے، جہاں ریاست ملوث ہو وہاں اس کا نتیجہ کچھ نہیں نکلتا۔

رضا ربانی نے کہا کہ وفاقی حکومت ناجائز ٹیکسزلگارہی ہیں، آئین کے مطابق ٹیکس لگانے کے لئے قانون سازی ضروری ہے، بڑے سرمایہ کاروں نے موجودہ حکومت کو سپورٹ کیا تھا اور اب انہیں نوازا جا رہا ہے، منی بجٹ کے اعلان کے اگلے دن حکومت نے پیغام دیا کہ ٹریڈ یونین کو برداشت نہیں کیا