خورشید شاہ نے کہاہے کہ جمہوریت بچانے کے لیے پہلے نوازشریف کو بچایا لیکن اب نہیں بچائیں گے۔

نوازشریف کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف وہ دن یاد رکھیں جب زرداری کے ساتھ ملاقات سے انکار کیا تھا، نواز شریف نے اس وقت خود کسی کوخوش کرنے کے لیے ملاقات نہیں کی تھی، میاں صاحب یہ بتائیں کہ اس وقت کس کو خوش کرنے کے لیے ایسا کیا تھا۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ نواز شریف اپنی مشکلات کا ملبہ جمہوریت پر نہ ڈالیں، جمہوریت بچانے کے لیے پہلے نوازشریف کو بچایا لیکن اب نہیں بچائیں گے، میاں صاحب جمہوریت کو مشکل میں آنے سے بچائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بار بار کہا تھا پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں لیکن بات نہیں سنی، نواز شریف صاحب یہ مکافات عمل ہے۔