وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید  کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت میں سینئروزیرعلیم خان کی گرفتاری سے ظاہر ہوا قانون سب کے لئے ایک ہے،  30مارچ تک جھاڑو پھر جائےگی اور بہت کچھ سامنےآئے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے علیم خان کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا عمران خان کی حکومت واقعی انصاف کی حکومت ہے، عمران خان کی حکومت میں سینئر وزیر کیلئے بھی ایک قانون ہے، عمران خان پہلے دن سے عثمان بزدار کیساتھ پہلے دن سےکھڑے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا خورشیدشاہ، خاقان عباسی کیساتھ ایک دوپی ٹی آئی لوگوں کو بھی بلایاجاسکتاہے، میں کہہ رہاہوں 30مارچ تک جھاڑو پھر جائےگی اور بہت کچھ سامنے آئے گا۔