سپریم کورٹ آف پاکستان نے سینیٹر نہال ہاشمی کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ایک ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی، جس کے بعد وہ 5 سال کے لیے نااہل ہوگئے۔

عدالتی فیصلے کے بعد پولیس سینیٹر نہال ہاشمی کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرکے تھانہ سیکریٹریٹ لے گئی، جہاں ضروری کارروائی کے بعد انہیں اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

سینیٹر نہال ہاشمی نے گزشتہ برس کراچی میں ایک عدلیہ مخالف تقریرکی تھی، جس پر سپریم کورٹ نے توہین عدالت کا ازخود نوٹس لیا تھا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں سینیٹر نہال ہاشمی کا جارحانہ انداز میں تقریر کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ہم نے چھوڑنا نہیں تم کو آج حاضر سروس ہو کل ریٹائر ہوجاؤ گے، ہم تمہارے بچوں اور خاندان کے لیے پاکستان کی زمین تنگ کردیں گے ۔

 

Contempt of Court

Senator Nehal Hashmi sent to prison for one month over contempt of court

Posted by ReportersDiary on Thursday, February 1, 2018