ویب ڈیسک: وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی تانیہ ادروس کے بعد ایک اور معاون خصوصی نے استعفی دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق تانیہ ادروس نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم پاکستان کو بھیجنے کے بعد

اپنا استعفی ٹویٹ کیا۔

اب معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ وہ وزیر اعظم کی دعوت پر پاکستان آئے اور معاونین کےکردار کے بارے میں ہونے والی منفی بحث کے باعث استعفیٰ دے رہا ہوں۔

جبکہ تانیہ ادروس نے اپنے استعفی میں لکھا کہ وہ پاکستانی ہیں مگر کینیڈا کی شہریت ہونے باعث ان پر تنقید ہو رہی ہے جو کہ وہاں پیدا ہونے کی وجہ سے ملی۔ اس تنقید کی وجہ سے استعفی دے رہی ہوں۔

مستعفی ہونے والے دونوں معاونین خصوصی کے خلاف انکوائریاں چل رہی تھی۔ تانیہ ادروس کے خلاف ڈیجیٹل پاکستان اور ڈاکٹر ظفر مرزا کے خلاف ادویات کی قیمتوں کے اضافے سے متعلق انکوائری شروع تھی۔