بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نیکرن سیکٹر میں شہری آبادی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین سالہ بچی سمیت دو افراد شہید جبکہ تین زخمی ہو گئے۔

پاکستانی فوجی جوان ایل او سی پر بھارتی گولہ باری کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے نیکرن سیکٹر میں جان بوجھ کر شہری آبادی پر فائرنگ کی۔ شہید ہونے والوں میں تین سالہ بچی نوشین جبکہ 45 سالہ عبدالجلیل شامل ہیں۔ دوسری جانب زخمی ہونے والے شہریوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے مسئلے سے توجہ ہٹانے کے لئے ایل او سی پر اشتعال انگیزی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ بھارتی فوج پاکستانی چیک پوسٹوں کے ساتھ ساتھ شہری آبادی کو بھی نشانہ بنا رہی ہے۔ مخالف گولہ باری سے اب تک آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں کئی عام شہری اور فوجی جوان شہید ہو چکے ہیں