اسلام آباد :

صدر مملکت عارف علوی نے بُدھ کے روز  این سی او سی کا دورہ کیا ،  لیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان نےصدرمملکت کا این سی اوسی میں صدر مملکت کا  استقبال کیا۔

صدر مملکت عارف علوی نے این سی او سی مین اجلاس کی صدرات بھی کی ۔  صدر مملکت عارف علوی کے زیرصدارت این سی او سی اجلاس میں اسدعمر،فخر امام، نور الحق قادری نے شرکت کی جبکہ ڈاکٹرظفرمرزا،صوبائی چیف سیکریٹریزکی بذریعہ ویڈیولنک اجلاس میں شریک ہوئے ۔

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل بھی اجلاس میں شرکت ہوئے ، پہلی خاتون سرجن جنرل پاکستان لیفٹیننٹ جنرل نگارجوہرنے بھی اس خصوصی اجلاس میں شرکت فرمائی ۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی رکن این سی او سی اسد عمرکی صدر مملکت کو کورونا صورتحال، حکومتی اقدامات پربریفنگ دی گئی ۔ صدرمملکت عارف علوی کوکوروناصورتحال،این سی او سی کےفیصلوں، کوروناسےمتعلق وفاق،صوبوں میں رابطوں پربریفنگ دی گئی ۔

اس موقع پر صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ این سی او سی نےکورونا کی وباء کا بھرپور مقابلہ کیا، قوم کی جانب سے ہیلتھ گائیڈ لائنز پر عملدرآمد قابل ستائش ہے، صدرمملکت عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں کورونا وائرس کی رفتار میں بتدریج کمی آ رہی ہے۔

صدر مملکت کی صوبوں کو عید ، محرم پر ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت

این سی او سی  کے مطابق 24 گھنٹےمیں ملک میں ایک ہزار 332 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے اور ملک میں کوروناکیسز کی مجموعی تعداد2لاکھ 67 ہزار428ہو گئی ہے ۔  این سی او سی کےآ ج کے  اعداد و شمار کے مطابق پچھلے 24 گھنٹےمیں ملک میں کوروناکے38 مریض دم توڑ گئے ہیں علاوہ ازیں ملک میں کوروناسےاموات کی کل تعداد 5677 ہوگئی ہے ۔